Pakistan’s former prime minister Nawaz Sharif to be freed from jail
Islamabad High Court suspended sentences of Nawaz Sharif, Mariam Nawaz Sharif and Cap Safdar.
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز
شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا معطل کر دی گئی ہے اور اسلام آباد
ہائیکورٹ نے انہیں رہا کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ نواز شریف، مریم نواز اور
کیپٹن صفدر کی سزا ختم نہیں بلکہ معطل کی گئی ہے اور عدالت نے 3 کو 5، 5لاکھ
روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ ہائیکورٹ میں 3 کی سزا معطلی، سزا
کالعدم قرار دینے اور سزا برقرار رکھنے کے حوالےسے تین درخواستیںدائر کی گئی تھیں
جس پرعدالت نے سزا معطلی کی درخواست پہلے سننے کا
فیصلہ کرتے ہوئے فریقین کے وکلا کو دلائل دینے کا حکم دیا تھا عدالت نے نواز شریف
، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا معطل کرنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا
حکم دیا ہے جبکہ تینوں کو 5، 5لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ نجی ٹی
وی سے گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی طلعت حسین کا کہنا تھا کہ سزا تاحال اپنی
جگہ موجود ہے ۔
Post a Comment